Sunday, September 8, 2024

لڑکی کو کوڑے مارنے والی ویڈیو 7برس بعد جعلی قرار

لڑکی کو کوڑے مارنے والی ویڈیو 7برس بعد جعلی قرار
January 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سوات میں 17 سالہ چاند بی بی کو کوڑے مارنے کا ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ نے نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حکومتی وکیل نایاب گردیزی کے مطابق چاند بی بی اور اسکے شوہر نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا کہ ایسا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں۔ لڑکی اور اسکے بیان کے بعد ایف آئی آر بھی ختم کر دی گئی جس پر جسٹس ثاقب نثا ر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ایسا ہے تو غالباً ویڈیو جعلی ہی ہو گی جسے صرف سوشل میڈیا پر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے سوات میں شدت پسندوں کی جانب سے لڑکیوں کو کوڑے مارنے پر از خود نوٹس ہوالیا تھا۔ لڑکی اور اسکے شوہر کے بیان پر کیس کو نمٹا دیا گیا۔