Monday, May 13, 2024

لڑکی وزیراں چھچھر قتل کیس ، مطلوب لڑکی کا شوہر اور دیور گرفتار

لڑکی وزیراں چھچھر قتل کیس ، مطلوب لڑکی کا شوہر اور دیور گرفتار
July 5, 2020
 جامشورو (92 نیوز) جامشورو میں لڑکی وزیراں چھچھر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پوليس نے کیس میں مطلوب لڑکی کے شوہر علی بخش اور دیور کریم بخش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لڑکی کا شوہر علی بخش اور دیور کریم بخش شامل ہیں۔ ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ  نے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔ ایک ہفتہ قبل انڈس ہائی وے چچر اسٹاپ کے قریب پولیس کو 24 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی ۔ برآمد ہونے والی لاش کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کروایا اور کارروائی کا حکم دیا تھا ۔ خاتون کی شناخت 24 سالہ وزیراں کے نام سے ہوئی تھی ۔ وزیراں کے والد گل محمد کی جانب سے چھچر تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا پانچ سال قبل میری بیٹی کی شادی علی بخش چچر سے ہوئی۔ علی بخش کی بہن رشیدہ کی بیٹی زاہرہ سے میرے بیٹے جاوید کا رشتہ ونی کے تحت طے ہوا۔ رشتہ طلب کیا تو اس نے منع کر دیا اور میری بیٹی پر دباؤ ڈالتے ہوئے انکار کر دیا۔ بیٹی کو انڈس ہائی وے کے اسٹاپ چھچر پر لے جا کر پتھروں و ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ ایف آئی آر میں علی بخش چھچر اور اس کا بھائی کریم بخش اور کزن غلام قادرسمیت دو نامعلوم افراد نامزد ہیں۔