Thursday, April 25, 2024

لڑکی نے لڑکوں والا نام رکھ کر اور جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لڑکی سے شادی کر لی

لڑکی نے لڑکوں والا نام رکھ کر اور جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لڑکی سے شادی کر لی
July 13, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) لڑکی نے لڑکوں والا نام رکھ کر اور جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لڑکی سے شادی کرلی۔ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا۔ عاصمہ نے آکاش کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا اور نیہا سے کورٹ میرج کی۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔ نیہا کے والد نے پتہ چلنے پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کر دی۔ عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ نیہا علی کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل راجہ امجد جنجوعہ نے دائر کی۔ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا۔ وکیل کے مطابق آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں۔ نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا۔ عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی۔ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔