Monday, May 13, 2024

لڑکی اغواء کیس ، سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

لڑکی اغواء کیس ، سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
January 17, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) لڑکی اغواء کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور ہو گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی پر 10 سالہ بچی ماریہ کے اغواء میں والد کی معاونت کا مقدمہ درج ہے۔ گذشتہ روزاغواء میں معاونت کے کیس میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سرفراز بگٹی کی گرفتاری کاحکم دیا تھا۔ گرفتاری کا حکم سن کر سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ سے چلے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی بولے ایسے کیسز میں صرف شریف لوگوں کو ملوث کرکے پگڑیاں اوچھالی جاتی ہیں۔ یہ ان کا فیملی کا معاملہ ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا جوڈیشری پر مجھے مکمل اعتماد ہے۔ عدالتیں اانصاف کرینگے۔ آج جو ضمانت مجھے دی گئی ہے وہ میرے موقف کی تائید ہے۔