Friday, March 29, 2024

لڑائی بھاری پڑگئی ، مراد سعید کو 2روزجبکہ جاوید لطیف کو 8دن بین کرنے کی سفارش

لڑائی بھاری پڑگئی ، مراد سعید کو 2روزجبکہ جاوید لطیف کو 8دن بین کرنے کی سفارش
March 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)لڑائی بھاری پڑ گئی پارلیمانی کمیٹی نے حکومتی رکن میاں جاوید لطیف کو قصور وار ٹھہرا تے ہوئے آٹھ دن کےلئے ایوان میں داخلے پر پابندی کی سفارش کردی جبکہ پی ٹی آئی رکن  مراد سعید بھی 2روز کےلئے ایوان میں نہیں آسکیں گےرپورٹ اسپیکر کو پیش کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق حکومتی رکن جاویدلطیف اور پی ٹی آئی رکن مراد سعید کے جھگڑے کی تحقیقات مکمل پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو کلپس سکیورٹی سٹاف کے بیانات اور ارکان کی میڈیاسے گفتگو کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ تیار کرلی۔ نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جاوید لطیف کے ایوان میں داخلے پر 8دن جبکہ مراد سعید پر 2رو ز کےلئے پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر غوث بخش مہر کاکہناہے کہ شواہد کی روشنی میں تحقیقات کیں حتمی اعلان سپیکر قومی اسمبلی کرینگے رپورٹ مکمل کرنے سے قبل کمیٹی ارکان نے ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔