Friday, May 17, 2024

لٹھ ڈیم اور ٹھڈو ڈیم سے پانی نکل کر مضافاتی علاقوں میں داخل

لٹھ ڈیم اور ٹھڈو ڈیم سے پانی نکل کر مضافاتی علاقوں میں داخل
July 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لٹھ ڈیم اورٹھڈو ڈیم سے پانی باہر نکل آیا ، شہباز گوٹھ،  تیسر ٹاؤن، خدا کی بستی کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں، گھروں میں محصور ہو جانے والوں نے مخیر حضرات سے کھانا پہنچانے کی اپیل کر دی۔ لٹھ ڈیم اور ٹھڈو ڈیم کے معمور ہونے سے سپر ہائی سے متصل علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلابی ریلے نے سعدی ٹاون،  شہباز گوٹھ، تیسر ٹاون اور خدا کی بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکین گھر بار چھوڑنےپر مجبور ہو گئے۔ شہباز گوٹھ کا علاقہ بھی بارش کے پانی میں گھر گیا، تین سو  سے زائد کی آبادی والے علاقے کے مکین گھروں تک محصور ہو گئے۔ کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے پر مکینوں نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ بھی رات گئے شہباز گوٹھ پہنچے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ امداد کاموں میں حصہ لیا۔ سیلابی ریلے کے باعث مضافاتی علاقوں کے کئی گوٹھ شدید متاثر ہیں، ان علاقوں کے مکین منتظر ہیں کہ انتظامیہ حرکت میں آئے  اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام بیٹھ گیا ہے ،  شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل، گھروں  میں پانی کی بھی قلت ہو گئی جب کہ دو روز میں  کرنٹ لگنے سے اور چھت گرنے سے 19 افرادجان کی بازی  ہار گئے ہیں ۔ بھینس کالونی میں گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی ہونے سے شہریوں شدید مشکلات کا شکار ہے ، گلستان جوہر بلاک8، منظور کالونی، ملیر سٹی، گولڈن ٹاون  میں گزشتہ روز جانے والی بجلی آج بھی واپس نہ آئی۔