Thursday, May 9, 2024

لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت حاصل کرنیوالے حنیف محمد کی آج چوتھی برسی

لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت حاصل کرنیوالے حنیف محمد کی آج چوتھی برسی
August 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے حنیف محمد کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے، حنیف محمد نے  1958 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف  337رنز کی یاد گار اننگز کھیلی، 970 منٹ تک کریز میں رہنے کا عالمی ریکارڈ آج  بھی  حنیف محمد کے پاس موجود ہے۔

دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت پانے والے  پاکستانی   لیجنڈری   بلے باز  اور سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کو مداحوں سے بچھڑے چار برس ہو گئے ہیں۔

1952ء میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اور متعدد ریکارڈز کے حامل حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں  3915 رنز اسکور کیے،جن میں 12 سنچریاں  اور 15 نصف سنچریاں   شامل ہیں۔

1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں 337 رنز کی ریکارڈساز اننگ کھیلی،اس دوران وہ 970 منٹ تک کریز پر کھڑے رہے  جو آج بھی ٹیسٹ کی طویل  ترین اننگز کا عالمی ریکارڈ ہے ۔

حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔