Friday, April 26, 2024

لٹل ماسٹر نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل تھے : عمران خان

لٹل ماسٹر نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل تھے : عمران خان
September 6, 2016
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ محمد حنیف اوریجنل لٹل ماسٹر تھے اور وہ نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل تھے ۔ تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حنیف محمد کی وفات کے بعد آج ان کے گھر گئے  ۔ انہوں نے ان کے بیٹے شعیب محمد  سے تعزیت کی اور اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ لٹل ماسٹرنوجوان کرکٹرزکےلیے رول ماڈل اورملک کاقیمتی اثاثہ تھے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پورا انحصار ان کی بلے بازی پر تھا جب وہ سکور کرتے تو ٹیم کو سکورآگے بڑھتا ۔