Thursday, April 18, 2024

لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں ، حکومت نے کوتاہیاں کیں ، فواد چودھری کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں ، حکومت نے کوتاہیاں کیں ، فواد چودھری کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو
June 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ، امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں ، پی ٹی آئی حکومت نے کوتاہیاں کیں ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ  تحریک انصاف کے اندرونی جھگڑوں نے پارٹی اور حکومت دونوں کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم نے وزرا کوپُرفارم کرنے کےلیے ساڑھے  5 ماہ کا وقت دے دیا۔

فواد چودھری بولے پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیوں سے  پارٹی کو نقصان پہنچا،آپسی جھگڑوں کے باعث سیاسی کلاس باہر ہوگئی ،جہانگیر ترین نےزور لگا کر  اسد عمر کو وزارت سے ہٹایا،اسد عمر دوبارہ وزیر بنے تو انہوں نے جہانگیر ترین کو ہٹوا دیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا وزیر اعظم کو احساس  ہے انہوں نے  وزرا کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ساڑھے پانچ ماہ کا وقت دیا ہے،  عمران خان اور پی ٹی آئی سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہیں ،عوام نے عمران خان کو معمولی کاموں کیلئے نہیں، بلکہ پورے نظام کی اصلاح کیلئے منتخب کیا ہے۔