Friday, April 19, 2024

لوگوں کا دریائے سندھ کی مچھلی کھانے کیلئے ریسٹورنٹس کا رخ

لوگوں کا دریائے سندھ کی مچھلی کھانے کیلئے ریسٹورنٹس کا رخ
December 23, 2017

کراچی (92 نیوز) جاڑا آتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے اور مچھلی بھی ہو دریائے سندھ کی تو کیا ہی بات ہے۔
سردی کے موسم میں لوگ دریائے سندھ کی مچھلی کھانے کیلئے ریسٹورنٹس کا رخ کرنے لگے۔
موسم سرما میں گرم پکوان ہر کسی کو پسند ہیں لیکن گرم پکوانوں میں بھی دریائے سندھ کی مچھلی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
سردی آئے اور سندھی دریائے سندھ کی مچھلی نہ کھائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔
دسمبر آتے ہی ضلع بھر میں دریائے سندھ کی مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔
ہر کوئی مچھلی کے ریسٹورنٹس کی طرف کھنچا چلا جا رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر میں مچھلی کی فروخت دیگر مہینوں کی نسبت بڑھ جاتی ہے۔
مچھلی کا کاروبار کرنے والے سال بھر ماہ دسمبر کا انتظار کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی سندھ جائیں تو دریائے سندھ کی مچھلی ضرور کھائیں ورنہ صوبہ سندھ کی سیر کا لطف ہی ادھورا رہ جائے گا۔