Saturday, May 11, 2024

لوگ ڈوب رہے ہیں، وفاق اور سندھ والے فضائی جائزے لے رہے ہیں، وسیم اختر

لوگ ڈوب رہے ہیں، وفاق اور سندھ والے فضائی جائزے لے رہے ہیں، وسیم اختر
August 24, 2020
کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر روپڑے، کہتے ہیں لوگ ڈوب رہے ہیں، وفاق اور سندھ والے فضائی جائزے لے رہے ہیں، کراچی والوں کو ایک ہی بار زہر دے دو، مزید بولے وفاق اور سندھ کو کئی بار خط لکھے مگر ایک بھی جواب نہیں آیا۔ لوگ ڈوب رہے ہیں، وفاق اور سندھ والے فضائی جائزے لے رہے ہیں، میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوگئے، کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے روپڑے۔ وسیم اختر نے مزید کہا کراچی پر کیوں ظلم کررہے ہو، یہ کراچی کو بنانا نہیں لوٹنا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ نے ایک خط کا جواب بھی نہیں دیا، وڈیرہ ذہن کے لوگ بلدیاتی نظام نہیں چاہتے۔ وسیم اختر نے کہا کراچی تم لوگوں کو پالتا ہے، اس کو اے ٹی ایم بنایا ہوا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود کام جاری رکھا، جیل سے آکر حلف لیا اور پھر جیل چلا گیا، واپس آیا تو حالات خراب تھے مگر ہمت نہیں ہاری۔