Friday, March 29, 2024

لوگ خوراک کا انتخاب اب ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرینگے

لوگ خوراک کا انتخاب اب ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرینگے
November 8, 2019
لندن (92 نیوز) سائنس کی ترقی کا ایک اور شاہکار تیار ہو گیا، اب لوگ اپنی خوراک کا انتخاب ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر کریں گے۔ برطانیہ کے سائنس دان نے کمال کی ڈیوائس تیار کرلی ہے جو گاہک کو صحت بخش یا نقصان دہ خوراک کے بارے میں ایک لمحے میں بتا دیتی ہے۔ سب سے پہلے گاہک کا ڈی این ڈی این اے ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جس کے نتائج کو کلائی پر باندھے جانے والے بینڈ میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ صارف کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس بینڈ کی مدد سے اس کا بار کوڈ سکین کرتا ہے، اگر ”سبز روشنی“ جلے تو وہ چیز صارف کیلئے صحت بخش ہے، اور اگر ”سرخ لائٹ“ ظاہر ہو تو بینڈ پہنے شخص کو وہ چیز کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔