Saturday, May 18, 2024

لوگ اسموگ سے بیمار ہو رہے ہیں ،آپ اجلاس اجلاس کھیل رہے ہیں ، چیف جسٹس ہائیکورٹ

لوگ اسموگ سے بیمار ہو رہے ہیں ،آپ اجلاس اجلاس کھیل رہے ہیں ، چیف جسٹس ہائیکورٹ
November 14, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس منصور علی شاہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسموگ سے بیمار پڑ رہے ہیں ۔ آپ اجلاس اجلاس کھیل رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ہنگامی پالیسی بنا کر آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سیکرٹری صحت اور سکرٹری ماحولیات کو عدالت میں طلب کیاگیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری اسموگ سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور محکمے چین کی نیند سو رہے ہیں ۔ محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی کیوں نافذ نہیں کی؟ ۔ محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جاسکتا ہے ۔
چیف جسٹس نے استفسارکیا آپ اجلاس اجلاس کھیل رہے ہیں عمل کیوں نہیں کیا ۔
اسموگ میں اس قدر اضافہ ہوا کہ شہریوں کی زندگیوں کو حطرات لا حق ہوچکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے سوال کیا اسموگ میں اضافہ ہونے پر محکمہ صحت نے کیا اقدامات کئے؟ ۔