Thursday, April 18, 2024

لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے جدا ہوئے 42 برس بیت گئے

لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے جدا ہوئے 42 برس بیت گئے
July 3, 2021

لاہور (92 نیوز) برصغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے، ان کو مداحوں سے جدا ہوئے بیالیس برس بیت گئے۔

یکم مارچ انیس سو اٹھائیس کو ضلع گجرات کے گاؤں آچھ گوچھ میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کردیا۔

عالم لوہار نے موسیقی چمٹے کو بطور ساز متعارف کرایا، ان کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

ورسٹائل گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

عالم لوہار کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

تین جولائی انیس سو اناسی کو عالم لوہار ایک کارحادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔