Thursday, April 18, 2024

لوک سبھا کشمیرکا فیصلہ کرنیکا اختیارنہیں رکھتی،یشونت سنہا

لوک سبھا کشمیرکا فیصلہ کرنیکا اختیارنہیں رکھتی،یشونت سنہا
August 6, 2019
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ کہاکہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام کی آئینی وقانونی حیثیت مشکوک ہے اورتوقع ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ اس ترمیم کی اجازت نہیں دیگی۔ یشونت سنہا نے کہا کہ  کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام غیردانشمندانہ ہے کیونکہ لوک سبھا کوکشمیرکے عوام کی تقدیرکا فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ حاصل نہیں،اس اقدام سے کشمیرکے مسئلے میں عالمی قوتوں کو مداخلت کی دعوت دیدی گئی،اس فیصلے کے خطے اورعالمی سطح پراثرات مرتب ہوں گے ۔ بھارتی نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق رہنما اورسابق وزیرخزانہ وخارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ مودی سرکارنے تاریخی اورزمینی حقائق کو نظراندازکرکے ایسا قدم اٹھایا جسے گزشتہ کئی دہائیوں سے قابل عمل تصورنہیں کیا جارہا تھا،یہ فیصلہ جموں اورکشمیرکے عوام کیلئے ناقابل قبول ہے اوراسکا شدید ردعمل سامنے آئیگا جسکا بھارتی فورسزسامنا نہیں کرپائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے اوراس معاملے پرکشمیرکے عوام کی رائے بھارتی سرکارکے ساتھ نہیں۔