Thursday, April 18, 2024

لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،ہمارے دور میں کسی کو سیاسی قیدی نہیں بنا یا گیا : خورشیدشاہ ، یوسف رضا گیلانی

لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،ہمارے دور میں کسی کو سیاسی قیدی نہیں بنا یا گیا : خورشیدشاہ ، یوسف رضا گیلانی
June 5, 2015
منڈی بہاؤالدین(92نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ  ملک میں  بجلی  بحران کے ذمہ دار نوازشریف  ہیں، بلی ،کبھی  شیر  نہیں   بن سکتی ،یوسف  رضا  گیلانی  نے کہا کہ  راہداری منصوبے پر  سیاست دانوں کا  اتفاق دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں پیپلز پارٹی کے  انتخابی  جلسہ  سے خطاب  کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ  ضیاءالحق اور مشرف جیسےآمر بھی  قوم کو این ایف سی ایوارڈ  نہیں دے سکے، ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار  نوازشریف ہیں شیربھٹو اور بے  نظیر تھے ،بلی  کو شیر نہیں بننا چاہئے ۔ یوسف رضا گیلانی نے اجتماع  سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن سیاست دانوں کو لڑتے دیکھنا  چاہتا تھا تاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ شروع  نہ ہو سکے لیکن اسے  مایوسی ہوئی ۔ سابق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ عوام  جب ووٹ  دیتے ہیں تو ان کی  توقعات  بھہی ہوتی ہیں ان کے دور  حکومت میں کسی کو  سیاسی قیدی  نہیں  بنایا گیا۔ علاوہ ازیں جلسے سے  پیپلز پارٹی وسطی  پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو اور ندیم افضل چن نے  بھی خطاب کیا۔ gilani