Thursday, April 18, 2024

لوڈشیڈنگ پرارکان سندھ اسمبلی پھٹ پڑے، آصف زرداری نے وزیراعظم کو چٹھی لکھ ڈالی

 لوڈشیڈنگ پرارکان سندھ اسمبلی پھٹ پڑے، آصف زرداری نے وزیراعظم کو چٹھی لکھ ڈالی
June 20, 2015
کراچی (92نیوز) بجلی لوڈشیڈنگ کی صدائیں سندھ اسمبلی تک پہنچ گئیں، ارکان سندھ اسمبلی بھی پھٹ پڑے۔ آصف زرداری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز سندھ کے شہروں اور دیہات تک پھیل گیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور حز ب اختلاف کے ارکان بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی، عوام کا کوئی پراسان حال نہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ واپڈا حکام تک پہنچایا یا نہیں جس پر صوبائی وزیر خزانہ و توانائی مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تو کئی خطوط لکھے ہیں۔ اب آصف زرداری نے بھی وزیر اعظم کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایک طرف کراچی کا 70 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے تو دوسری طرف سندھ کے ہزاروں دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جو سندھ کے عوام پر بڑا ظلم ہے۔