Friday, April 26, 2024

لوڈشیڈنگ نے سندھ والوں کی زندگی اجیرن کر دی، وزیر اعلیٰ سندھ

لوڈشیڈنگ نے سندھ والوں کی زندگی اجیرن کر دی، وزیر اعلیٰ سندھ
April 19, 2018
کراچی (92 نیوز)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں بجلی بحران پر وفاقی حکومت پر برس پڑے اور کہا لوڈشیڈنگ نے سندھ والوں کی زندگی اجیرن کر دی، فیکڑیوں میں تالے لگ رہے ہیں ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کے الیکڑک کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے 500 میگاواٹ کے پلانٹس بند ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سندھ میں بھیانک شکست دیکھ رہی ہے ۔  اسی لئے سندھ دشمنی میں یہ سب کیا جا رہا ہے مراد علی شاہ سیکریٹری بلدیات کے دفتر میں نیب کےچھاپے پر بھی برہم دیکھائی دیئے اور کہا کہ نیب کے ساتھ تعاون کرینگے لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیراعلی سندھ  نے کہا کہ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہا لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔