Friday, March 29, 2024

لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا کوئی حل نہیں ، سندھ سرکار، وفاق ایک دوسرے کوخط لکھنےمیں مصروف

لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا کوئی حل نہیں ، سندھ سرکار، وفاق ایک دوسرے کوخط لکھنےمیں مصروف
April 22, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں بجلی نہ آئی لیکن ایک اور خط آگیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا۔ اویس لغاری نے دوسرے خط میں مراد علی شاہ کی توجہ بقایا جات کی جانب دلائی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کراچی واٹر بورڈ پر واجب الادا بقایا جات کی ذمہ داری حکومت سندھ پر ہے۔ کوئی بھی معاہدہ آئینی ترامیم کو منسوخ نہیں کرتا۔ صوبائی حکومت ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نیپرا وفاقی نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے جس میں سندھ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ کے الیکٹرک کو بغیر کسی قانونی معاہدے کے 650 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کی جائیگی۔