Monday, May 6, 2024

لوڈ شیڈنگ 3سال میں ختم ہو جائےگی !!! سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موٹرویز بنا رہے ہیں: وزیراعظم نواز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

لوڈ شیڈنگ 3سال میں ختم ہو جائےگی !!! سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موٹرویز بنا رہے ہیں: وزیراعظم نواز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی موٹر ویز بن رہی ہیں، اگر حکومت نہ گرائی جاتی تو پہلے ہی یہ منصوبے مکمل کر لئے جاتے۔ وزیراعظم نے تین سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی نوید سنا دی اور کہا کہ جہاں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے مجھے اس کا علم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خواہش تو انیس سو نوے میں ہی موٹر وے بنانے کی تھی مگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ توانائی منصوبے جلد مکمل ہونگے، تین سال میں لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی سے گوادر تک کوسٹل ہائی وے بھی ن لیگ کی حکومت نے بنائی تھی، مغربی روٹ کی تعمیر کےلئے بجٹ میں تیس ارب روپے رکھے گئے ہیں، ترقی کا سفر جاری ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لا علمی کا اظہار کیا۔