Monday, May 6, 2024

لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے 6 اسپیشل پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئیں

لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے 6 اسپیشل پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئیں
January 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) قومی خزانہ کس نے لوٹا، کیسے لوٹا، نیب سخت احتساب کو تیار ہو گیا اور ہنگامی بینادوں پر کام شروع کر دیا۔ چئیرمین نیب نے سندھ میں 6 پبلک پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کر لیں۔ چھ پراسیکیوٹرز کی خدمات سندھ ہائیکورٹ اور احستاب عدالت کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ پراسیکوٹرز میں کوثر بخاری، خالد اعوان، شہباز ایڈوکیٹ، نورین اقبال، سہیل احمد اور رابعہ کنول شامل ہیں۔ دو پراسیکوٹرز سندھ ہائیکورٹ جبکہ دیگر چار پراسیکیوٹرز احتساب عدالت میں مقدمات کی پیروی کریں گے۔ تمام چھ وکلاء کی ماہانہ تنخواہ پر ایک سال کیلئے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔