Thursday, March 28, 2024

لورالائی، پولیس کلرک کی ماں، بہن اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی

لورالائی، پولیس کلرک کی ماں، بہن اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی
November 9, 2019
لورالائی (92 نیوز) بلوچستان کے شہر لورالائی میں پولیس کلرک نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے ماں، بہن اوربیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ لورالائی کے علاقے کٹوی موڑ کے قریب پولیس کلرک نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کر دیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق پولیس کلرک ثاقب زیارت میں تعینات تھا۔ملز م نے تینوںخواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔