Friday, May 17, 2024

لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشتگردوں کا حملہ ،10افراد زخمی

لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشتگردوں کا حملہ ،10افراد زخمی
January 29, 2019
لورالائی ( 92 نیوز) لورا لائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ، علاقے میں  دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دد دھماکوں کی آواز سنی گئی جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس بھرتی کے لئے انٹرویو کے دوران مسلح افراد نے ڈی آئی جی آفس میں گھسنے کی کوشش کی ، ناکامی پر فائرنگ کر دی ۔ حملے میں 14افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔