Saturday, May 18, 2024

لورالائی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکےسے ‏اڑالیا

لورالائی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکےسے ‏اڑالیا
March 26, 2019

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں  چار دہشت گردوں نے خود  کو  دھماکے سے اڑلیا۔

واقعے میں چار سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے  ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز نے لورالائی کے علاقے ناصر آباد کے مقام پر مکان پرچھاپہ مارا ۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 خودکش دہشت گردوں نے خود کود آڑا لیاجس میں ایک خاتون بھی شامل تھی ۔

واقعہ میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دھماکوں سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس سے 4افراد معمولی زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر لورالائی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

سر چ آپریشن میں پولیس ،ایف سی ،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھاری نفری نے حصہ لیا ،سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ملحقہ علاقے کی سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔