Friday, May 17, 2024

لورالائی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

لورالائی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد
December 16, 2015
لورالائی (نائنٹی ٹو نیوز) لورالائی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کر دیا گیا۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر لورالائی میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف سی آئی اے پولیس معمول کی چیکنگ پر تھی کہ ایک مشکوک گاڑی کو ناکے پر روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ڈی ایس پی نور محمد نے دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی سے چیکنگ کے دوران بارودی مواد اور بم میں استعمال ہونے والے تین سو ساٹھ ڈائنامائیٹ، سات سو بیس فیوز اور دو بنڈل تار برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ منشیات اور تخریب کاری میں ملوث لوگوں کےساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی۔