Thursday, April 25, 2024

لورالائی: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

لورالائی: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
March 27, 2015
لورالائی (نائنٹی ٹو نیوز) لورالائی کے علاقے میختر میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر بم حملہ کر دیا جس سے ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میختر میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب معمول کا گشت کرنے والی پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے بم پھینک دیا جس سے ایس ایچ او تھانہ راڑو شم سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے دیگر پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔