Monday, May 13, 2024

لورا لائی حملے کے شہدا کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی

لورا لائی حملے کے شہدا کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی
January 30, 2019
لورالائی ( 92 نیوز) لورا لائی حملے کے شہدا کی نماز جنازہ آج اداکر دی گئی ۔ سانحہ لورالائی میں شہید 6پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نمازجنازہ میں آئی جی پولیس محسن احسن بٹ اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگوسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ لورالائی میں گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں 6  اہلکاروں سمیت9   افراد شہید  جبکہ 21 زخمی ہوئے  تھے ۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے تھے ۔ دہشت گردوں کے حملے کی سی ٹی ڈی نے تحقیقات شروع کردیں ،  سی ٹی ڈی  اہلکار شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں ۔سی ٹی ڈی کی ٹیم میں فرانزک ماہرین بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے  شہر میں سکیورٹی  الرٹ کر دی ، بلوچستان اسمبلی سمیت اہم عمارتوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی  جب کہ  شہر بھر میں پولیس کی گشت میں اضافہ  کر دیاگیا۔