Tuesday, April 23, 2024

لودھراں کے عوام کےضمیر کی قیمت اڑھائی ارب لگائی گئی ،ن لیگ دھاندلی کے بغیر کبھی نہیں جیتی : عمران خان

لودھراں کے عوام کےضمیر کی قیمت اڑھائی ارب لگائی گئی ،ن لیگ دھاندلی کے بغیر کبھی نہیں جیتی : عمران خان
December 21, 2015
لودھراں(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران ملک میں شفاف انتخاب نہیں ہونے دیں گے لودھراں کےعوام کا ضمیر  ڈھائی ارب  روپے میں خریدنے کی کوشش کی  گئی  پیسہ سڑکوں پر نہیں عوام پر خرچ کیا جائے،اورنج لائن ٹرین سے دس ہزار سکول بنائے جاسکتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 154میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اس ملک میں شفاف انتخابات کبھی نہیں ہونے دینگے ،لودھراں  کی باضمیر عوام کو اڑھائی ارب میں خریدنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ ئے تو  کرپٹ افراد کو جیل میں ڈالیں گے  کپتان  نے  مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور  دوہزار سولہ کو  تبدیلی  کا سال کا بھی اعلان کیا۔ این اے ایک سو چون انتخابی مہم کے آخری روز کپتان نے لودھراں میں سیاسی  جلسہ  کیا تو  کارکنوں نے  روایتی انداز میں رنگ  جمایا۔ عمران خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ  بلدیاتی انتخابات  میں تحریک انصاف کا  مقابلہ پنجاب  پولیس  سے تھا شہبازشریف دھاندلی  بھولنے کا کہتے ہیں کیوں کہ یہ دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے۔ عمران خان نے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ   اسمبلی میں ان کے لئے آواز بلند کریں گے،، غربت جنگیں لڑ کر ختم  نہیں ہوتی،  تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف سڑکوں  پر نکلے  گی ۔ عمران خان  کا مزید  کہنا  تھا  کہ  حکمران  ہار سے ڈرتے ہیں کیوں کہ اقتدار میں رہ کر کرپشن ہوتی ہے جہانگیر ترین پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں  تو اسے  گرفتار کیوں  نہیں کرتے وہ  جب اقتدار میں ہوں  گے تو کرپشن کرنے والوں کو صرف  کرپٹ ہی نہیں کہیں گے ا نہیں  جیل  میں بھی   ڈالیں گے۔ عمران خان  نے  دوہزار سولہ کو  تبدیلی  کا سال  بھی قرار دیا جلسے  سے شاہ محمود  قریشی اورجہانگیر ترین نے بھی خطاب  کیا۔