Wednesday, April 24, 2024

لودھراں : پھاٹک کھلاہونےسے دو رکشےٹرین کی زد میں آگئے ، 7بچےاور2 ڈرائیورجاں بحق

لودھراں : پھاٹک کھلاہونےسے دو رکشےٹرین کی زد میں آگئے ، 7بچےاور2 ڈرائیورجاں بحق
January 6, 2017

 لودھراں(92نیوز)لودھراں میں پھاٹک کھلا ہونے سےدو رکشےٹرین کی زد میں آ گئے۔ اسکول کےسات بچےاور دوڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ چاربچےشدید زخمی ہوئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق ماؤں نےاپنےلاڈلوں کوبڑےارمانوں سےسکول بھیجا ۔پھول سےبچوں کی مسلی لاشیں  گھرآگئیں۔ریلوے کے فرسودہ نظام نےایک بارپھر کئی گھرانوں میں قیامت ڈھا دی۔

المناک حادثہ   صبح  لودھراں کے واہن اسٹیشن کےقریب پیش آیا  جہاں ایک ٹرین کے گزرنے کے بعد  پھاٹک کھولا رہ گیا لیکن جیسے ہی  اسکول جانے والے  رکشے   ٹریک  پر پہنچے فورا دوسری ٹرین آگئی  جس  کی زد میں آکر رکشوں میں سوار اسکول کے بچے اور ڈرائیورابدی نیندسوگئے پولیس نےگیٹ مین کو حراست میں لےلیا لیکن غلطی کس کی تھی اس کا  تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔  دوسری جانب   ہرواقعے  کے  بعد نوٹس لینے کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے  متعلقہ حکام کوفوری ریلوےہیڈکوارٹرزپہنچنےکاحکم دیا اور ابتدائی تحقیقات کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ریلوے کے فرسودہ نظام اور انتظامی کوتاہیوں کے باعث پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں  اس سے پہلے بھی کئی افراد ا یسے حادثات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں  لیکن ہرحادثے کے بعد ہونے والی انکوائریاں زبانی جمع خرچ ہی ثابت ہوتی رہی ہیں  جن کا کوئی نیتجہ  نکلتا ہے نہ ہی نظام میں بہتری کی کوئی امید پیدا ہوتی ہے۔