Saturday, April 27, 2024

لودھراں ٹرین حادثے میں انصاف ہو گا: وزیر ریلوے

لودھراں ٹرین حادثے میں انصاف ہو گا: وزیر ریلوے
January 7, 2017

لودھراں (92نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں ٹرین حادثے میں انصاف ہوگا اور سچ سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہا سسٹم کی کوئی غلطی نہیں۔ ایک ہفتے میں رپورٹ آ جائے گی۔ وفاقی وزیر نے وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک لودھراں ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 معصوم بچوں سمیت 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ چار 4 بچے تاحال زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی اس حالت کے ذمہ داروں سے سوال کر رہے ہیں کہ دنیا کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے سفر کو پاکستانی عوام کب تک اپنا خون دیتے رہیں گے؟

ادھر لودھراں ریلوے حادثے کی مزید تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے وکٹوریہ اسپتال کے دورہ کے دوران زخمیوں کی عیادت کی۔ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سگنل اور پھاٹک کھلے ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ تفصیلی رپورٹ سات دن میں پیش کی جائیگی۔