Sunday, May 12, 2024

لودھراں، نوجوان کی اسلحہ لہراتے ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

لودھراں، نوجوان کی اسلحہ لہراتے ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا
December 19, 2019
لودھراں (92 نیوز) لودھراں میں نوجوان کو اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا، سٹی پولیس نے قیصر نامی نوجوان کو مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ لودھراں کے رہاشی نوجوان قیصر رفیق نے اسلحہ لہراتے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپنے فیس بک پر اپ لوڈ کردی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم قیصر رفیق کو اسلحہ سمیت ڈھونڈ نکالا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ غلطی ہو گئی معافی دی جائے۔ دوسری طرف ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا ہے کہ جب بھی قانون کی خلاف ورزی ہو گی قانون حرکت میں آئے گا۔