Friday, March 29, 2024

لودھراں میں مکان کی چھت گر نے سے 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی

لودھراں میں مکان کی چھت گر نے سے 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی
August 1, 2021 ویب ڈیسک

لودھراں (92 نیوز) لودھراں میں مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔

بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رھے تھے اسی دوران کمرے کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملحقہ زیر تعمیر مکان کا سامان پرانی چھت پر رکھنے سے حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔