Thursday, April 25, 2024

لودھراں : تحریک انصاف اور لیگی کارکنوں میں تصادم سے 2افراد زخمی

لودھراں : تحریک انصاف اور لیگی کارکنوں میں تصادم سے 2افراد زخمی
December 22, 2015
لودھراں(92نیوز)لودھراں میں ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا ، پولنگ عملہ کو پاک فوج کی  نگرانی  میں سامان کی ترسیل کردی گئ  ، دوسری جانب مسلم لیگ نواز اور  تحریک انصاف کے کارکنوں کے مابین تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخابات کا میدان کل سجے گا  ،آج  پاک فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا  ،    سامان کی ترسیل کے وقت ن لیگ کے کارکنوں نے  مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے  ضلعی دفتر پر دھاوابول دیا  ن لیگ کے متوالوں نے خواتین سے بد تمیزی  کی اور تشددکر کے کپتان کے 2 کھلاڑیوں کو زخمی کردیا۔ مسلم لیگ  ن کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر اور گاڑیوں کے شیشے بھی  توڑ  ڈالے اور موقع سے  نو دو گیارہ ہوگئے ۔ لیگی متوالوں  اور کپتان کے کھلاڑیوں کے مابین تصادم کی اطلاع پولیس کو  ملی تو کالی وردی والوں نےحسب روایت تاخیر کا مظاہرہ کیا اور ملزمان  کی  گرفتاری کی یقین دہانی  کروا کر چلتے بنے۔