Friday, May 17, 2024

لودھراں ، اہلخانہ کا اکلوتا معذور سہارا مسیحا کا منتظر

لودھراں ، اہلخانہ کا اکلوتا معذور سہارا مسیحا کا منتظر
April 29, 2019
لودھراں ( 92 نیوز) لودھراں  کا 20 سالہ محنت کش مزدوری کرتے ہوئے گر کر معذور ہوگیا، شہر یار اپنی بوڑھی ماں اور چھوٹے بھائی کے تعلیمی اخراجات محنت مزدوری سے پورے کرتا تھا،گھر کا واحد سہارا خود کسی سہارے اور مسیحا کا منتظر ہے۔ لودھراں  کے نواحی علاقے اڈا پرمٹ کا رہائشی  20 سالہ محنت کش مزدوری کرتے ہوئے 25 فٹ کی اونچائی سے گرکر معذور ہوگیا، شہریار کے دھڑ اور ایک بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ ہاتھ کی انگلیاں بھی ٹیڑھی ہوگئیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت علاج کی کوشش کی لیکن ڈاکٹرز نے 27 لاکھ روپے کا خرچہ بتایا۔

ٹنڈوالہ یار کا غریب باپ بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کا منتظر

شہریار کی بوڑھی ماں ہاتھ کی کڑھائی کر کے اپنے لخت جگر کے لئے ادویات لاتی، علاج کے لئے 27 لاکھ روپے کا خرچہ سن کر بوڑھی اماں کی انگلیاں بھی تھک گئیں۔ معذور شہریار نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا علاج کروائیں تاکہ وہ اپنی بوڑی ماں کو سہارا دے سکے۔ بستر پر پڑے پڑے شہریار کی اب تو جینے کی آس بھی ٹوٹنے لگی، حکومت اور مخیر حضرات تعاون کریں تو معذور نوجوان صحت مند ہوکر اپنی ممتا کا قرض اتار سکتا ہے۔