Wednesday, May 1, 2024

لواری ٹاپ ،کمراٹ اور ٹھنڈیانی میں برفباری نے سماں باندھ دیا

لواری ٹاپ ،کمراٹ اور ٹھنڈیانی میں برفباری نے سماں باندھ دیا
January 13, 2019
کمراٹ (92 نیوز) برفباری پچھلے ریکارڈ توڑنے لگی۔ لواری ٹاپ ،کمراٹ ، بن شاہی، کرک ،لوئر دیر، اپر دیر ،ایبٹ آباد اور ٹھنڈیانی میں برفباری نے سماں باندھ دیا۔ مری میں برفباری کا سلسلہ فی الحال رک چکا ہے تاہم سیاحوں کی بڑی تعداد چھٹی اور سرد موسم کا لطف اٹھانے ملکہ کوہسار میں موجود ہے۔ ایبٹ آباد میں  گھوڑا چوک کے قریب  پھسلن کے باعث سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ چترال میں  تودہ گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا۔ سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث  ٹھنڈ مزید بڑھ گئی۔ صبح کے اوقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا۔ دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔