Friday, April 19, 2024

لوئس ہملٹن نے موناکو گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی، جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے اور سباسٹن ویٹل تیسرے نمبر پر

لوئس ہملٹن نے موناکو گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی، جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے اور سباسٹن ویٹل تیسرے نمبر پر
May 24, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے موناکو گراں پری ریس کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں کم ترین وقت میں لیپ مکمل کر کے پول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ لوئس ہملٹن کی موناکو گراں پری میں کیریئر کی پہلی پول پوزیشن ہے۔ برطانیہ کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے سرکٹ دی موناکو پر ہونے والی ریس میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ پندرہ اعشاریہ صفر نو آٹھ سیکنڈ میں لیپ مکمل کیا۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ ایک منٹ پندرہ اعشاریہ چار چار صفر سیکنڈ سے لیپ مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جرمنی سے ہی تعلق رکھنے والے سباسٹن ویٹل نے ایک منٹ پندرہ اعشاریہ آٹھ چار نو سکینڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔