Friday, March 29, 2024

لوئس ہملٹن فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس کے فاتح، ایک گھنٹہ اکتیس منٹ اور ترپن اعشاریہ ایک سو پینتالیس سکینڈز میں ریس مکمل کی

لوئس ہملٹن فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس کے فاتح، ایک گھنٹہ اکتیس منٹ اور ترپن اعشاریہ ایک سو پینتالیس سکینڈز میں ریس مکمل کی
June 8, 2015
مونٹریال (ویب ڈیسک) برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے اپنے ٹیم میٹ نیکو روز برگ کو شکست دے کر فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس جیت لی۔ فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس مونٹریال کے جائلز ولی نیوو سرکٹ پر منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک سے حصہ لینے والے ڈرائیورز نے خوب گاڑیاں دوڑائیں۔ ستر لیپس پر مشتمل اس ریس کو فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن ایک گھنٹہ اکتیس منٹ تریپن اعشاریہ ایک چار پانچ سکینڈز میں مکمل کر کے تیز ترین رہے۔ ریس میں دوسرے نمبر پر ہملٹن کے ہی ٹیم میٹ جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ رہے۔ انہوں نے دو اعشاریہ دو آٹھ پانچ سکینڈز کے فرق سے ریس مکمل کی۔ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے والٹیری بوٹاس نے چالیس اعشاریہ چھے چھے چھے سکینڈز کے فرق سے لیپ مکمل کر کے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔