Saturday, April 20, 2024

لوئردیر: بے اولاد جوڑے کے ہاں 8سال بعد 4جڑواں بچوں کی پیدائش

لوئردیر: بے اولاد جوڑے کے ہاں 8سال بعد 4جڑواں بچوں کی پیدائش
March 7, 2017

لوئردیر (ویب ڈیسک) تیمرگرہ کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش، بچوں میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقے جندول معیار کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

کامیاب آپریشن ہسپتال کی ممتاز گائنالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر قراۃ العین کی زیرنگرانی ہوا۔ ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچے صحت مند ہیں۔ آٹھ سال بعد مذکورہ خاتون کے ہاں چار بچوں کی بیک وقت پیدائش پر ان کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔