Sunday, September 8, 2024

لوئر دیر : زیارت سوری پایاں میں بم دھماکہ ،امن کمیٹی کے رکن دلاور خان جاں بحق

لوئر دیر : زیارت سوری پایاں میں بم دھماکہ ،امن کمیٹی کے رکن دلاور خان جاں بحق
August 10, 2015
لوئردیر (92نیوز) لوئردیر کے علاقہ زیارت سوری پایاں میں بم دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سرگرم رکن دلاور خان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میدان کے علاقہ زیارت سوری پایاں میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد امن کمیٹی کے رکن دلاور کے گھر کے باہر نصب کر رکھا تھا۔ دلاور خان صبح سویرے نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ بارودی مواد زور دھماکہ سے پھٹ گیا۔ دھماکہ میں دلاور خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور علاقہ کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔