Friday, March 29, 2024

لو پریشر مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری ، شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لو پریشر مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری ، شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
August 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) لو پریشر مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ۔ گلشن معمار، پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔ ویسے تو بادل شہر بھر میں برسے لیکن نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور ناگن چورنگی ، سرجانی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، ائر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر اور لیاری میں بھی ابر رحمت نے رنگ جمایا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کہتے ہیں خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا ہے۔ شہر میں جمعے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا اسپیل صحرائے تھر سمیت دیگر علاقوں میں خوشی کی نوید لائے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے الرٹ جاری کیا تو ڈی جی ہیلتھ نے بھی اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔