Friday, March 29, 2024

لنڈن ڈیری: مندر کو  آگ میں جلانے کی تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت

لنڈن ڈیری: مندر کو  آگ میں جلانے کی تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت
March 22, 2015
لنڈٰن ڈٰیری(ویب ڈیسک)شمالی آئرلینڈ کے علاقے لنڈن ڈیری میں قدیم تاریخی مندر کو آگ میں جلانےکی سالانہ تقریب ہوئی جس میں پندرہ ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تقریب میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ اپنے تاثرات ایک کاغذ پر لکھ کر مندر کے اندر رکھ دیتے ہیں۔ ستر فٹ بلند مندر کو آگ لگنے کے ساتھ ہی لوگ جشن مناتے ہوئے مندر کےاندر لکھے اپنے تاثرات کو بھی جلتا ہوا دیکھتے ہیں۔ یہ قدیم تقریب امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں منائی جاتی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ آئرلینڈ میں بھی پہنچ گیا۔ خوبصورت نقش و نگار سے آراستہ لکڑی سے بنی ایک سترفٹ بلند انسانی مورت کو آگ لگا کر برنگ مین نامی فیسٹیول کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فنوں لطیفہ سے تعلق رکھنے والے لوگ انسانی مورت کو آگ لگا کر امن اور آزادی رائے کا اظہار کرتے ہوئے جشن مناتے ہیں۔