Thursday, April 25, 2024

لندن:کترینہ کیف مادام تساؤمیوزیم کا حصہ بن گئیں

لندن:کترینہ کیف مادام تساؤمیوزیم کا حصہ بن گئیں
March 28, 2015
لندن(ویب ڈیسک)بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف مادام تساؤ میوزیم لندن کی نئی زینت  بن گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ سے تیار کیا گیا کترینہ کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔ اکتیس سالہ  کترینہ کیف بالی ووڈ کی ساتویں شخصیت ہیں جن کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل امیتابھ بچن،شاہ رخ خان،سلمان خان،ریتک روشن، مادھوری ڈکشٹ اور  ایشوریہ رائے کے مجسمے بھی میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔ مادام تساؤ میوزیم  کی انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ کترینہ کیف کا انتخاب شائقین فلم کے بھاری ووٹوں کے ذریعے کیا گیا۔ پریا نکا چوپڑا اور دپیکاپڈوکون سےسخت مقابلے  کے بعد کترینہ کا مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مومی مجسمہ بیس مجسمہ سازوں نے چار ماہ سے زائد عرصے کی محنت سے تیار کیا ہے ۔ مجسمہ  پر ڈیڑھ لاکھ پاونڈ  لاگت آئی ہے ،مجسمے کی رونمائی تقریب  کے دوران میڈیا سے بات  کرتے ہوئے بالی ووڈ حسینہ کا کہنا تھا کہ وہ  بہت زیادہ پرجوش  ہیں کہ ان کا مجسمہ مادام تساؤ میں شامل کیا  گیا ہے۔