Thursday, April 25, 2024

لندن:شام میں برطانوی مداخلت کے خلاف ہزاروں افرادکامظاہرہ

لندن:شام میں برطانوی مداخلت کے خلاف ہزاروں افرادکامظاہرہ
December 13, 2015
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں برطانیہ کی جانب سے شام میں فضائی کارروائیوں کاحصہ بننے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت سے شام میں فضائی کارروائیاں روکنے کامطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق لندن کی سڑکوں پرانسانی حقوق کی تنظیموں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شام میں برطانیہ کی فضائی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرشام میں برطانوی مداخلت روکنے کے نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ برطانوی پارلیمان نے دودسمبرکو رائل ائیرفورس کوشام میں فضائی کارروائیوں کی مظوری دی تھی۔