Sunday, September 8, 2024

لندن:ائیرشوکے دوران طیارہ گرکرتباہ،7افرادہلاک

لندن:ائیرشوکے دوران طیارہ گرکرتباہ،7افرادہلاک
August 22, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ائیرشوکے دوران فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں سات افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ایئرشوبرطانوی ہوائی اڈے شورہیم پرجاری تھاکہ ایک سنگل سیٹ والا برطانوی جیٹ طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے بے قابوہوکرزمین پرجاگرا۔ حادثے میں سات افرادہلاک اورچودہ کے قریب زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے اکثرمعمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امدادکے بعدگھربھیج دیاگیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے پائلٹ کوتباہ شدہ ملبے سے نکالاگیا ہے تاہم اس کے زندہ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔