Sunday, September 8, 2024

لندن : یونانی شاعر ہومر کی ٹرائے کی جنگ پر مشتمل مشہور رزمیہ نظم پر فنکاروں کی 15گھنٹے پرفارمنس

لندن : یونانی شاعر ہومر کی ٹرائے کی جنگ پر مشتمل مشہور رزمیہ نظم پر فنکاروں کی 15گھنٹے پرفارمنس
August 17, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں قدیم یونان کے مشہور شاعر ہومر کی ایک طویل نظم پر 15 گھنٹے پرفارم کیا گیا۔ قدیم یونان کے شاعر ہومر کی مشہور رزمیہ نظم ایلیڈ میں ٹرائے کی جنگ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ اس پرفارمنس میں 60 سے زائد اداکاروں نے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز برطانوی میوزیم سے ہوا اور اختتام المیڈیا تھیٹر میں ہوا۔ پروگرام کی کاسٹ میں اداکار سائمن رسل، جان سم، بین وشاو اور برین کاکس شامل تھے۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے برطانوی میوزیم کے باہر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ یہ پروگرام اکتوبر تک جاری یونان کے المیڈا میلے کے حصے کے طور پر پیش کیا گیا۔ میلے میں یونان کی قدیم اور موجودہ ثقافت پر بحث و مباحث اور اس کے ساتھ ساتھ قدیم یونانی ڈرامے اوریسٹیا ، باکھائی اور میڈیا پیش کیے جائیں گے۔