Sunday, September 8, 2024

لندن : یورپی یونین سے انخلا کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے

لندن : یورپی یونین سے انخلا کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے
July 2, 2016
  لندن(92نیوز)لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں  پر  آ گئے  اور برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کےخلاف مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق ہفتے کو ہزاروں افرادپارک لین میں اکٹھے  ہوئے   جس کے  بعد انہوں  نے پارلیمنٹ  اسکوائر تک مارچ  کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پربرطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر  یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں نعرے بھی  لگائے برطانیہ میں ریفرنڈم نتائج کےبعددوسری بارہزاروں افرادلندن کی سڑکوں پرآئے   اور  ریفرنڈم  نتائج کی مخالفت کی۔