Friday, April 19, 2024

لندن کے ڈاکٹرز جب اجازت دیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے ، رانا ثنا اللہ

لندن کے ڈاکٹرز جب اجازت دیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے ، رانا ثنا اللہ
February 27, 2020
 لاہور 92 نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا لندن کے ڈاکٹرز جب اجازت دیں گے، تبھی نواز شریف واپس آئیں گے۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل ٹیم اسپتال لے جانے کا فیصلہ کرے گی۔ وہ علاج ہونے تک لندن میں ہی رہیں گے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرکے اخلاقی پستی دکھائی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ بولے کہ ایک ماہ کے اندر نہ صرف اپوزیشن متحد ہو گی بلکہ متفق ہو گی۔ انہوں نے کہا ن لیگ ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت نہیں کرے گی لیکن اس حکومت کا حصہ بھی نہیں ہو گی۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ اور ساتھیوں  نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمیر بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ن لیگ کی قائدانہ صلاحیت اور رانا ثناللہ کی جرات کو دیکھ کر پارٹی میں شامل ہوا۔