Thursday, May 9, 2024

لندن کے مشرقی علاقے میں فائرنگ، تین افراد زخمی

لندن کے مشرقی علاقے میں فائرنگ، تین افراد زخمی
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) لندن کے مشرقی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زخمی افراد فاریسٹ گیٹ پر اپٹن لین کے قریب ملے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد علاقہ کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔