Monday, September 16, 2024

لندن : کینسر کی مریضہ نے منگیتر سے شادی کر کے زندگی کی امید پیدا کر لی

لندن : کینسر کی مریضہ نے منگیتر سے شادی کر کے زندگی کی امید پیدا کر لی
March 29, 2016
لندن (ویب ڈیسک) کینسر کے مریض شخص نے کینسر کا شکار اپنی منگیتر سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد دلہن تیزی سے صحت یاب ہونا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی بتیس سالہ سرینا کے پیٹ میں ایک بڑی رسولی تھی۔ ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرینا کا مرض بہت شدید تھا اور اس بات کا قوی امکان تھا کہ وہ بس چند دنوں کی مہمان ہے۔ سرینا کی 2005ءمیں رابرٹ سے منگنی ہو چکی تھی اور وہ اس بات سے خوفزدہ تھیں کہ شاید وہ اب زندہ نہیں بچیں گی۔ عین اس وقت جب سرینا کی کیموتھراپی جاری تھی‘ ہسپتال کے عملے نے دونوں کو شادی کی اجازت دیدی۔ سرینا کا کہنا ہے کہ جب میری شادی ہو رہی تھی تو مجھے پختہ یقین تھا کہ اب میری آخری سانسیں چل رہی ہیں اور میں اپنے جسم کو کمزور ہوتا محسوس کر رہی تھی۔ تبھی میں نے رابرٹ کو اپنی آخری وصیت لکھنے کو کہا۔ کچھ دنوں بعد ہماری شادی ہو گئی۔ میں نے محسوس کیا کہ میرا دل اب دوڑنے شروع ہو گیا ہے اور میں رابرٹ کی بیوی بن کر بہت خوشی محسوس کر رہی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سرینا بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔