Saturday, May 4, 2024

لندن کی سیون کنگز ہائی روڈ پر واقع مسجد کے باہر فائرنگ

لندن کی سیون کنگز ہائی روڈ پر واقع مسجد کے باہر فائرنگ
May 10, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن کی سیون کنگز ہائی روڈ پر واقع مسجد کے باہر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ نماز تروایح کے دوران کی گئی۔ برطانوی میڈیا کےمطابق مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے باہر دھکیل دیا جبکہ مبینہ حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کے دوران اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق باہر نکالے جانے کے بعد مسلح شخص مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار ہو گیا تاہم واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔